7 News

ماہرینِ امراضِ قلب نے دل کی صحت کے حوالے سے سب سے زیادہ نظر انداز کیے جانے والا راز افشا کر دیا جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کم کرنے میں مددگار ہے۔  ماہرینِ قلب کے مطابق نیند دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، نیند کی حالت قلبی نظام کے لیے ایک ری سیٹ بٹن کی طرح کام کرتی ہے ، جس سے بلڈ پریشر قدرتی طور پر کم ہو جاتا ہے ، دل کی دھڑکن سست ہو جاتی ہے اور جسم کسی بھی قسم کی چوٹوں، تناؤ اور پٹھوں کی مرمت کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ماہرین کے مطابق نیند قدرتی طور پر بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے ، جس سے دل کو آرام اور مرمت کا موقع ملتا ہے ۔نیشنل لائبریری آف میڈیسن کی رپورٹ کے مطابق 7 گھنٹے سے صرف 1 گھنٹہ کم نیند دل کی بیماری کے خطرے کو 11 فیصد بڑھا دیتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *