دہلی ہائیکورٹ نے 52 سالہ ایشوریا رائے بچن کی شخصیت کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے کیس میں آبزرویش دیتے ہوئے کہا کہ کسی فرد کی ذاتی خصوصیات کا بلا اجازت استعمال اُس کے حق رازداری کی خلاف ورزی ہے ،عدالت کے جج تیجس کاریا نے مختلف اداروں کو اداکارہ کی ذاتی خصوصیات جیسے کہ ان کا نام اور تصاویر، حتیٰ کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بھی اس کے غلط استعمال سے روک دیا۔