7 News

انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 32 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 56 ہزار 172 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا تھا تاہم دوران ٹریڈنگ بیرونی کشیدگی ، پرافٹ ٹیکنگ اور سیلاب کے معاشی نقصانات کے باعث اسٹاک سرمایہ کاروں نے حصص کو مسلسل فروخت کرنے کو ترجیح دی جسکے باعث دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار اور 1 لاکھ 55 ہزار کی دو سطحوں سے گر کر 1 لاکھ 54 ہزار 360 پوائنٹس کی یومیہ کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1701 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 54 ہزار 439 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 600پوائنٹس کی گراوٹ سے 47119.90پوائنٹس ،کے ایم آئی 30 انڈیکس 2674پوائنٹس کمی سے 226125.71اور آل شیئر انڈیکس 765 پوائنٹس گراوٹ سے 94668.15 کی حد پر بند ہوا۔اس دوران سرمایہ کاروں کو 147ارب روپے کاخسارہ ہوا۔گزشتہ روز 98 کروڑ 75لاکھ 89ہزار 372مالیت شیئرز کے سودے 39ارب 91 کروڑ روپے 18 لاکھ 14 ہزار 990 روپے میں طے ہوئے ۔مجموعی طور پر 476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 180 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 263 میں کمی اور 33 میں استحکا م رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *