یومِ آزادی تجدیدِ عہد کا دن ہے, یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے یومِ آزادی کے موقع پر پروفیسر محمد ریاض نے جدوجہدِ آزادی پاکستان کے حقائق بیان کیے ،1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا،11 اگست 1947 کو قائداعظم کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا لیاقت علی خان نے 12 اگست کو دو اہم قراردادیں پیش کیں پہلی قرارداد کے مطابق محمد علی جناح کو تمام سرکاری و تاریخی دستاویزات میں آئندہ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے لکھا گیا ،13 اگست کو ماؤنٹ بیٹن کو کراچی بلایا گیا، جہاں وہ رات قیام پذیر رہے،14اگست کی صبح، دستور ساز اسمبلی کے اجلاس میں صبح 9 بجے اقتدار پاکستان کو منتقل کیا گیا دستور ساز اسمبلی کو اقتدار کی منتقلی ہوئی,یہی ہمارا یومِ آزادی ہے