لوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد کنسرٹس میں پرفارم کرنے پر ہونے والی تنقید پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر گلوکار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی زندگی میں جو بھی ہو اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے ، جس طرح میرا کام نہیں ہے کہ میں انہیں بتاؤں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں اسی طرح انہیں بھی کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے بتائیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کے ساتھ رشتے داری نہیں کرسکتا کہ انہیں وضاحتیں دوں کہ میں نے کوئی کام کیوں کیا، میرا کام میوزک بنانا ہے ، آرٹ تخلیق کرنا ہے ، مجھے اس کے حوالے سے پسند کریں یا اسی کی بنیاد پر نفرت کریں، مجھے نہ سمجھائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا کرنا چاہیے ۔