چینی کی قیمتوں میں حالیہ رد و بدل سے شوگر ملز نے (300)تین سو ارب روپے کمائے۔چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ صرف 42 خاندانوں نے 3 سو ارب روپے کمائے ہیں۔ ۔۔ بھارت میں اسوقت پاکستانی 143 روپے کے حساب سے چینی دستیاب ہے۔ کیوں کسی کو بھی شوگر مل لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو کم کرنے کا مقصد سستی چینی فراہم کرنا تھا۔ گر درآمدی چینی پر 80 روپے کے ٹیکس ہونگے تو مہنگی ملے گی۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ جب تمام صوبوں نے کہا کہ چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے تو کیوں درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔