چوتھا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم انگلینڈ نے 12 رنز سے پاکستان کو شکست دی۔

تیسرا میچ ایک روز قبل کھیلا گیا، پاکستان نے 358رنز کا ہدف دیا جسے میزبان ٹیم نے 45 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

امام الحق کی 151 رنز کی اننگز بھی کام نہ آئی۔ انگلینڈ کے جوہنی بئیر سٹو نے دھواں دھار سنچری اسکور کی جبکہ جیسن رائے نے 76رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں