وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ذمہ دار وہ ہے، جو ملک کو قرضے میں ڈبو کر چلے گئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم سےملاقات میں انہوں نےترجیحات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نےکہاتھاوزارت سےمتعلق محکموں میں ریفارمزکرنی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا وزارت میراذاتی نہیں پاکستان کاادارہ ہے، دنیابھرمیں پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہے، وزارت اطلاعات پاکستان کااہم ادارہ ہے اور اس کا کام منفی پروپیگنڈے کیخلاف جنگ لڑناہے، سیاسی بھرتی پر بیٹھے افراد اداروں کی تنزلی کا باعث بنتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کےذمہ دار وہ ہےجوملک کو قرضے میں ڈبو کر چلےگئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم پہلےبھی آتےرہے اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتےرہے، لیڈراپنی سیاست نہیں ادارے بچانے کیلئے پالیسیاں بناتاہے، لیڈر اپنی آنے والی نسل کی بقاکی جنگ لڑرہےہیں، ریفارمزپروگرام ہماری آنےوالی نسل کی بقاکی جنگ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں