لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نمائشی منصوبوں اور بلندوبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگانے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کرچکے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے عناصرعوام میں ساکھ کھوچکے، انہیں نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے، ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے، بولتے کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نمائشی منصوبوں اور بلند وبانگ دعوؤں کی سیاست پریقین نہیں رکھتے، شعبدہ بازوں نے نمائشی منصوبوں کے ذریعے صوبے کو کنگال کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، ماضی کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں