تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ، شعیب صدیقی نے کہا علیم خان کے خلاف نیب کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی، نیب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شعیب صدیقی روبکار لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، روبکار جیل حکام نے موصول کئے ، جس کے بعد علیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما عبدالعلیم نے عدالتی فیصلے کے مطابق 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے تھے ، مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائےگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں