شہباز شریف صاحب لاپتہ ہیں، بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟فردوس عاشق اعوان

زیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہا شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کے بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، وہ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟

گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی پوتی سے ملنے اور اپنے ٹیسٹ کرانے لندن آیا ہوں، بجٹ سے پہلے پاکستان آجاﺅں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں