حکومت اپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈتوڑ رہی ہے، شیری رحمان

 پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی،ڈالرملکی تاریخ میں بلندترین سطح پرپہنچ چکاہے، حکومت اپنی ہی ناکامیوں کےریکارڈتوڑرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمان نے ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، حکومت اپنی ہی ناکامیوں کے رکارڈ توڑ رہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا ڈالر 148 روپے ہو گیا ہے لیکن عوام کو گھبرانا نہیں،مہنگائی کا طوفان آئےگا لیکن عوام کو گھبرانا نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی۔

انہوں نے کہاکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے، ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی، دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے،امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لیں گے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا حکومت کے عوام دشمن فیصلوں نے عام آدمی کے لئے جینا مشکل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں