تبدیلی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تبدیلی کےلیےدن رات محنت کر رہے ہیں ، عوام کو بنیادی ضرورت کاحق دینے آخری حد تک جائیں گے، سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیےگئے، ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تبدیلی کےلیےدن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت عوام کو بنیادی ضرورت کاحق دینے کے لیے آخری حد تک جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی میں اسکولوں اور اسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی،سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیےگئے، ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقی کےلیےاب دیرپا اقدامات کیےجا رہے ہیں، ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں