لاڑکانہ میں کتنے افراد کو ایڈز ہو گیا ؟ سن کر پاکستانیوں کے پیروں تلے زمین نکل جائے گی

لاڑکانہ کے ایک تعلقہ میں اب تک ایڈز سے متاثر ہونے والے 393 افراد کی تصدیق ہو چکی ہے جس نے ہر کسی کو پریشان کر کے رکھ دیاہے ۔

سندھ حکومت کے ایڈز کنٹرول پروگرام کا کہناہے کہ ایڈز کا معاملہ سامنے آنے پر 9 ہزار 82 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد 393 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والوں میں 312 بچے شامل ہیں جبکہ 81 بڑے افراد ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتاہے ۔ایچ آئی وی کے کیسز سامنے آنے پر سندھ پولیس نے غیر قانونی کلینکس کیخلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیاتھا جس میں اب تک مجموعی طور پر 17 ہسپتال بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں