قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کابل متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کابل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،بل کی حمایت میں 288 ووٹ پڑے کسی نے بھی مخالفت نہیں کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا،26 ویں آئینی ترمیم کابل محسن داوڑنے پیش کیا ،بل کی حمایت میں 288ارکان نے ووٹ دیئے ،کسی رکن اسمبلی نے ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی ،ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع کی قومی اسمبلی کیلئے نشستیں 6 سے بڑھ کر12 ہو جائیں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 16 سے بڑھ کر 24 ہو جائیں گی۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بل منظور  ہونے پر تمام اراکان اسمبلی کو مبارک باد یتا ہوں ،وزیراعظم عمران خان ایوان سے روانہ ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں