ان شااللہ کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے:ڈی جی آئی ایس پی آر

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، ان شااللہ پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل کا منتظر ہے، قابض بھارتی فوج دہائیوں سے جدوجہد آزادی کچلنے میں ناکام ہے، پرعزم کشمیری اپنا حق لینے میں کامیاب ہوں گے ،ان شااللہ۔

دنیابھرمیں یوم یکجہتی کشمیرپربھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کیخلاف احتجاج اورمظلوم کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کااظہار کیا جارہا ہے ۔

اسلام آبادمیں ہونے والی مرکزی تقریب میں کشمیرکے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی جبکہ کوہالہ پل اورمظفرآبادمیں کشمیریوں سے یکجہتی کااظہار ہاتھوں کی زنجیربناکرکیا گیا۔

یوم یکجہتی کشمیرکے دن قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں اضافی دستے تعینات کرکے جیل میں تبدیل کردیا ہے اور موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جبکہ  نام نہاد سرچ آپریشن کے بہانے کئی علاقوں کا محاصرہ کرکے متعدد نوجوانوں کوحراست میں لےلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں