بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے،وزیرخارجہ

لندن : ناروے کے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کے کشمیر کانفرس میں شرکت کا مقصد عالمی ضمیر کو جھنجورنا ہے بھارت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے ۔

وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنے پر سابق وزیراعظم ناروے کا شکریہ ادا کیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم یہاں مظلوم کشمیریوں کی آواز میں آواز ملا کر عالمی ضمیر جھنجھوڑنے آئے ہیں، بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ فی الفور بند کرے ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لانے کا یہ نادر موقع ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیریرکے بنیادی حق اور عوام کے حق خود ارادیت کا احترام کرے، بھارت مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین منسوخ کرے۔

سابق وزیراعظم ناروے کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے، اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہوتے رہنا چاہیے ، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر عالمی برادری میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں