مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر شدید ردعمل

سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی اپنا قد بڑھانے کے لیے شہباز شریف پر بات کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ پنڈی کے شیطان اور شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی کا خیر مقدم پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کریں گے۔

راناثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان ہی بیماری پر سیاست کر سکتا ہے، شیدا ٹلی عُرف چپڑاسی عوام کو بتائیں کہ وہ اپنا طبی معائنہ کیوں نہیں کرواتے ۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نےگزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں پارلیمنٹ کا سینئر ترین سیاستدان ہوں ۔’ شہبازشریف کے پاس کیا تجربہ ہے وہ پہلی مرتبہ منہ اٹھاکر قومی اسمبلی میں آگیا ہے ،شہبازشریف کا تجربہ تو پٹواری،تھانے اور بیوروکریٹ کےگھروں میں گھس جانےکی سیاست ہے۔’

شیخ رشید نے کہا کہ جو بیماری شہبازشریف کو بیس سال پہلے تھی آج بھی اس بیماری میں کوئی فرق نہیں آیا،شاید ضمانت میں آسانی کے لئے بیماری رکھتے ہیں ۔

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی شیخ رشید کا پی اے سی میں مقابلہ کرنے کیلئے پی اے سی ممبر بننے کی خواہش پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دونوں کو فی الفور پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں