بھارت کے کشمیریوں پرمظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے: شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کے مظلوم کشمیریوں پر انڈیا کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائیں گے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے،اورکشمیر کے لئے پاکستان کو موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے،بھارت کی ظالم فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کے پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،وہ یوم یکجہتی کشمیر پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل برطانوی پارلیمنٹ میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

شاہ محمود قریشی 5 فروری کو پارک لین میں کشمیر سے متعلق ہونے والے نمائش میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں