خواجہ برادران کا جوڈیشل ریمانڈ،احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کو جیل بھیج دیا

لاہور:خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی عدالت نے دونوں بھائیوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاریمانڈ 16 فروری تک ہو گا۔

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتارخواجہ برادران کا ایک ہفتےکاجسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر
نیب لاہور نےدونوں بھائیوں کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےعدالت کے باہر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کی، نیب لاہور نے عدالت سے دونوں بھائیوں سعد رفیق اور سلمان رفیق کے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جوعدالت نے مسترد کردیا۔

احتساب عدالت نے دونوں بھائیوں کو 16 فروری تک کے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں