ہندو انتہا پسندوں کا مہاتما گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین

انڈیا کو آزادی دلوانے والے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر انتہا پسند تنظیم ہندو مہاشبا تحریک نے مہاتما گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین پیش کیا اور مہاتما گاندھی کے پتلے کو گولیاں مار کو نظر آتش کر دیا۔

طویل جدوجہد کے بعد ملک بھارت کو انگریزوں سے آزادی دلوانے والے مہاتما گاندھی کی 70 ویں برسی کے موقع پر بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں انتہا پسند ہندوں نے مہاتما گاندھی کے قتل کا جشن منایا۔

بھارت کی انتہا پسند تنظیم ہندو مہاشبا تحریک کی جنرل سیکریٹری پوجا شاکون کی مہاتما گاندھی کے قاتل کو خراج تحسین پیش کرنے کی دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تو صارفین حیران رہ گئے کہ مہاشبا تحریک کی جنرل سکیریٹری پوجا شاکون اور اس کے ساتھیوں کو بغاوت کرنے پر گرفتار کیوں نہیں کیا۔

پہلی ویڈیو میں پوجا ہاتھ میں پستول تھامے کہہ رہی ہے “چلا دوں چلا دوں” کوئی کہتا ہے ابھی صرف تصویر بن رہی ہے۔

مہاشبا تحریک کی رہنما پوجا نے گولی چلائی اور خون کی تھیلی پھٹنے سے خون بہنے لگا۔

پتلے کو گولی مارنے کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے نتھورام گوڈ سے کے پتلے پر ہار ڈالے اور مہاتما نتھورام گوڈ سے ہمیشہ زندہ رہے گا کے نعرے لگائے،مہاتما گاندھی کے قتل کی خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں