ایپل موبائل کی ایپ فیس ٹائم سے کال میں احتیاط کریں

مشہورٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی ایپ فیس ٹائم جو ایک وڈیو کالنگ سروس ہے کے سوفٹ ویئر میں تکنیکی نقص کا اعتراف کر لیا ہے۔

فیس ٹائم میں نقص کی وجہ سے کال کرنے والا آئی فون صارف کال اٹھائے جانے سے پہلے دوسری جانب کی آواز بخوبی سن سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی بلاگ نائن ٹو فائیو میک نے انکشاف کیا ہے کہ گھنٹی بجنے کے دوران اگر پاور بٹن کو پریس کردیا جائے تو کال کرنے والا آپ کی لاعلمی میں آپ کی وڈیو بھی دیکھ سکتا ہے۔

آئی او ایس 12.1 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے آئی فون یوزرز نے یہ شکایات کی ہیں۔

اسی وجہ سے ایپل کمپنی نے فی الحال فیس ٹائم کی گوپ کالنگ سروس معطل کر دی ہے۔

ایپل کمپنی کا کہنا ہےکہ جلد ہی فیس ٹائم کا نقص ختم کر کے ایک اپڈیٹ کے ذریعے صارفین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں