کالے چاول مفید : ماہرین کا سیاہ چاول استعمال کرنے کا مشورہ

ماہرین نے سیاہ چاولوں کے فوائد پر ریسرچ کرتے ہوئے سیاہ چاول استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پہلی مرتبہ ماہرین نے سیاہ چاول کے مطلق بیان کیا ،سیاہ چاولوں کی کئی اقسام ہیں جن میں سے کچھ خاص تھائی لینڈ،انڈونیشیاء اور بھارت میں پائی جاتی ہیں،سیاہ چاول بھارت کی ریاست مانی پور میں ہوتی ہے اور اسے چکھاو کے نام سے جانا جاتا ہے۔

امریکی ماہرین کے مطابق سیاہ چاول دیگر کے مقابلے میں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہیں اور ان کے استعمال سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتاجسکی وجہ کالے چاولوں میں موجود وٹامن ای، آئرن کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو عام چاول میں نہیں ہوتی ۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاہ چاولوں میں موجود معدنیات عارضہ قلب اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے بچاتی ہیں،سیاہ چاول صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتے ۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے چاولوں میں “فائبر” کی کثیر مقدار ہوتی ہے جو خون میں موجود شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مفید ثابت ہوتی ہے۔

امریک ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سیاہ چاول انسانی جسم کے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتی ہے اور انہیں استعمال کرنے والے صحت مند اور توانا رہتے ہیں ۔

ذیابیطس کے مریضوں کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ سیاہ چاولوں کا استعمال اپنے معالج کے مشورہ سے کریں کیوں کہ کالے چاولوں کا زیادہ استعمال ان کی بیماری کو بڑھا بھی سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں