عدالت نے اسلحہ لائسنس کی توسیع اور تجدید کا اختیارسندھ حکومت کو دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے اسلحہ لائسنس کی توسیع اور تجدید کا اختیار سندھ حکومت کو دے دیا۔

کراچی سندھ ہائیکورٹ میں خودکار اسلحہ لائسنس پر پابندی کے خلاف سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے نئے سندھ آرمز رولز بنا دیئے ہیں اور خود کار اسلحہ لائسنس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ آرمز رولز اور پاکستان آرمز آرڈیننس کی روشنی میں نئے پالیسی بنانے کا حکام دیا۔

ڈپٹی سیکریٹری داخلہ نے عدالت عالیہ کو یقین دہانی کروائی کہ سندھ آرمز رولز کی روشنی میں نئی پالیسی تیار کی جائے گی۔

سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ میں نادرا کی تصدیق کا کاؤنٹر بھی قائم ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے لیے نئی پالیسی بنانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب سندھ حکومت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کی مجاز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں