پارٹی رکنیت ختم ہونے پر فاروق ستار ہائیکورٹ پہنچ گئے

کراچی: فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی رکنیت ختم کرنے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

سینئر سیاستدان فاروق ستار نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رکنیت سے خارج کرنا الیکشن ایکٹ اور پارٹی قوانین کے خلاف ہے، کسی بھی کارکن کی رکنیت خارج کرنے کے قوانین کو پورا نہیں کیا گیا۔

سینئر سیاستدان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ رکنیت خارج کرنے کے لیے رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین کی منظوری ضروری ہوتی ہے جبکہ ان کی پارٹی رکنیت خارج کرنے کے فیصلے پر صرف کنور نوید کے دستخط ہیں ۔

خالد مقبول صدیقی گروپ نے فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی جس لئے انہوں نے اس فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں