سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی بند ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ،

کراچی: سندھ کے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز نےتنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر احتجاج کے دوران او پی ڈی بند کر دیا۔

سندھ کے تمام اضلاع میں او پی ڈیز بند ہیں،ڈاکٹرز تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام اسپتالوں میں اوپی ڈیز 3 دن تک بند رہیں گے اور اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ایمرجنسی کو بھی بند کر دیا جائے گا،احتجاج محکمہ صحت کی ناانصافیوں پر کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ،حیدرآباد اور بھٹائی کے اسپتالوں میں بھی احتجاج کی وجہ سے او پی ڈیز بند ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکل کا سامنا ہے دور دراز سے آئے مریض علاج کروائے بغیر ہی واپس لوٹ رہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں