پاکستان کو مزید 4.5 ارب ڈالر کا ادھار تیل ملے گا

اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ادھار تیل ملنے میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ترجمان وزرات خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4.5 ارب ڈالر کا تیل قرض پر دے گا اور یہ سہولت 3 سال کے لیے ہوگی جب کہ ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر کا تیل آئی ڈی پی فراہم کرے گا۔

ترجمان وزیر خزانہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم ہو چکا ہے اور 27 کروڑ کا ادھار تیل دوسرے مرحلے میں ملے گا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے ایل این جی بھی ادھار لینے پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ادھار تیل کے معاملات طے پاگئے ہیں، اور متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار تیل پر بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں