فلپائن کے چرچ میں 2دھماکے70 زخمی،27افراد ہلاک

منیلا: دھماکے فلپائن کے شہر جولو کے ایک چرچ میں ہوئے،جس میں 70 سے زائد لوگ زخمی اور 27 افراد ہلاک کی اطلاعات ہیں

فلپائن کے خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی جزیرہ جولو کے رومن کیتھولک چرچ میں یکے بعد یگرے دو دھماکے ہوئے۔

پہلا بم دھماکا چرچ کی عمارت کے اندر ہوا اور دوسرا دھماکا سیکیورٹی اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد ہوا حملے امیں 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

ترجمان صدر روڈریگو ڈوٹرٹ نے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز چرچ حملوں کے منصوبہ سازوں کو سامنے لائیں اور مجرموں سخت سزا دی جائے گی۔

فلپائن فوف نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پر امن شہریوں کو عبادت میں نشانہ بنایا ہے،ممکنہ طور پر چرچ میں دھماکے آئی ای ڈیز سے کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں