عراق حکومت کا بچوں کے لئے اسکول بس کا اقدام

بغداد: عراق حکومت نے اسکولوں کی کمی کے باعث بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے بس میں بچوں کےلئے اسکول بنا دیا،تمام بچے تعلیم کے حصول کے لئے پرجوش۔

عراق کے شہر بغداد میں گیر سرکاری تنظیم بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کے لئے بے گھر بچوں کے لئے اسکول بس شروع کی جو بچوں کو عراق کا نصاب پڑھاتی ہے۔

جھونپڑی میں رہنے والے بچوں تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں،آٹھ ماہ بعد اسکول بس میں پڑھنے والے بچوں کے داخلے شروع کر دئے جائیں گے۔

بس کی سیٹیں ہٹا کر 20 اسکول دیسک رکھ دیئے گئے ہیں جس میں 50 سے زائد بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،اسکول بس کا نام “دی ہوپ بس” رکھا گیا ہے۔

اسکول بس میں بلیک بورڈ ،ٹیلی ویژن،سیٹوں سمیت بچوں کے لئے کھلونے بھی ہیں۔اسکول میں زیادہ تر بچے وہ ہیں جنہوں نے پہلے تعلیم حاصل نہیں کی ہے۔

ایک طالبہ نے کہا کے وہ پہلے کبھی اسکول نہیں گئی تھی وہ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بس اسکول مختلف اسٹاپ سے پررک کر بچوں کو تعلیم مہیا کرتے ہیں،ایک اور بچے نے کہا کے وہ پہلے کوڑا اکٹھا کرتا تھا اور اب اسکول بس سے تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں