روسی ایئرلائن میں مسافر کا طیارہ افغانستان لے جانےکامطالبہ

اطلاعات کے مطابق روس کی ایک ایئرلائن میں مسافر نے جہاز افغانستان لیجانے کا مطالبہ کیا جس وجہ سے پائلٹ نے جہاز کو راستے میں اتار لیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سربیا سے ماسکو جانے والے کمرشل طیارے میں ایک مسافر نے طیارے کا رخ افغانستان کی جانب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس وجہ سے طیارے کو راستے میں ہی اتار لیا گیا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر ابھی تک طیارے میں ہی ہے جبکہ دوسری طرف روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے سے اترے ہی مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

طیارہ اترنے کے بعد انتظامیہ نے ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، فلائٹ ایس یو 1515 نے سربیا کے شہر سوروگٹ سے ماسکو کے لیے اُڑان بھری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں