زہنی تناو کی نشاندہی کرنے والی تصویر،کیا یہ تصویرحرکت کررہی ہے؟

اکثر سوشل میڈیا پر زہن گھمانے والی تصاویر سامنے آتی ہیں ایک ایسی ہی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہی ہے جو لوگوں میں ذہنی تناؤ کی نشاندہی کر رہی ہے۔

اس تصویر کو پوسٹ کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ جو لوگ زہنی تناو کا شکار نہیں ہیں انہیں یہ تصویر بالکل ساکن نظر آئے گی، جو لوگ معمولی تناؤ کا شکار ہیں ان کو یہ تصویرحرکت کرتی محسوس ہوگی جبکہ سخت ڈپریشن اور ذہنی تناؤ کا شکار افراد کو یہ تصویر نہایت تیزی سے حرکت کرتی معلوم ہوگی۔

اس تصویر کے بارے میں مختلف باتیں سامنے آتی رہیں ہیں،ابتدا میں کہا گیا کہ یہ تصویر ایک جاپانی ماہر نفسیات نے بنائی ہےاور اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کا ذہنی تناو سے کوئی تعلق نہیں یہ تصویر ایک یوکرینی مصور نے بنائی ہے جبکہ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پر افراد اس تصویر کو اسٹریس ٹیسٹ سمجھ کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کچھ افراد کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کو وہ سخت ڈپریشن کا شکار ہیں اور انہیں تصویر تیزی سے حرکت کرتی نظر آرہی ہے۔

کئی افراد نے کہا کہ کو وہ ذہنی تناو کا شکار ہیں پر انہیں یہ تصویر ساکن دکھائی دے رہی ہے یہ تصویر صرف ایک بصری دھوکہ ہے۔

ہمیں کمینٹ میں ضرور بتائیں کے آپکو یہ تصویر ساکن دکھائی دی یا حرکت کرتی ہوئی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں