ٹرمپ اور کم جانگ کی ملاقات،شمالی کوریا کے نمائندے امریکہ پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سرکاری افسر کم یونگ چول واشنگٹن پہنچ گئےجہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جانگ کی ملاقات ہو گی۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ شمالی کوریا کےکم یونگ چل بیجنگ سے واشنگٹن کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے۔

مائیک پومپیو اور شمالی کوریا کے افسر کے درمیان ملاقات واشنگٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی ملاقات کے دوران کم جانگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا وقت طے پائے گا۔

ابھی تک ملاقات کے حوالے سے دونوں ممالک نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، تاہم امریکی صدر کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کم جانگ ان سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود ٹرمپ انہیں کئی خطوط بھی لکھ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان سنگاپور میں ملاقات ہوئی تھی جس کے نتیجے میں شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کیا اور باقاعدہ طور پر ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں